دینی مدارس اسلام کے قلعے‘ جہالت کا خاتمہ کررہے ہیں‘ علامہ عبدالرحیم

دینی مدارس اسلام کے قلعے‘ جہالت کا خاتمہ کررہے ہیں‘ علامہ عبدالرحیم

  

ملتان (سٹی رپورٹر) مرکزالحرمین الاسلامی فرخ ٹاؤں کے مدیر و مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ عبد الرحیم گجر نے کہاہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود ملک بھر سمیت دور دراز کے علاقوں سے جہالت کے خاتمہ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہاہے کہ دینی مدارس خالص سطح پر کتاب و سنت کی تعلیم کو فروٖ غ دے رہے ہیں ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے انہوں نے کہاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے ذریعے دینی مدارس(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے خلاف پر و پیگنڈا کیا جارہاہے جو کہ افسوس ناک ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دینی مدارس کی سر پرستی کرنا حکومت سمیت ہر مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاہے کہ اگر پاکستان میں دینی مدارس نہ ہوتے تو آج جہالت ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہوتی آج علماء کرام اور دینی مدارس کو تضحیک کا نشانہ بنایا جارہاہے جو کہ افسوس ناک ہے ۔

علامہ عبدالرحیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -