حضرت شاہ شمس سبزواری ؒ کے 766 ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات یکم جون سے شروع ہونگی

حضرت شاہ شمس سبزواری ؒ کے 766 ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات یکم جون سے ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس سبزواریکے 766ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات یکم جون سے درگاہ عالیہ ملتان میں شروع ہوں گی۔ محکمہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

اوقاف ملتان نے درگاہ پر لائٹنگ اور ٹینٹنگ کا کام شروع کر دیا۔ عرس کے دوران 75 ہزار روپے کے فنڈز کی مدد سے انتظامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء عرس کے دنوں میں پولیس کی جانب سے درگاہ حضرت شاہ شمس سبزواری کی جانب جانے والی سڑک عام ٹریفک کے لئے بند کی جائے گی۔ عرس کے دنوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ عرس میں ملک بھر سے زائرین شرکت کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -