ملتان، کہروڑ پکا میں سرچ آپریشن‘ 8 مشتبہ گرفتار‘ 2 موٹر سائیکل برآمد

ملتان، کہروڑ پکا میں سرچ آپریشن‘ 8 مشتبہ گرفتار‘ 2 موٹر سائیکل برآمد

  

ملتان، کہروڑ پکا( کرائم رپورٹر، سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر ملتان سمیت مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز ملتان اور کہروڑ پکا میں کارروائی کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار‘ 2 موٹر سائیکل برآمد کر لیے اس سلسلہ میں ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر پولیس اور (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں سرچ آپریشن ،حساس اداروں نے محمدی محلہ میں 7گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا اس دوران 170گھروں کی تلاشی اور 210افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی،جبکہ دوران سرچ آپریشن اسلحہ برآمد کر کے 2مشکوک افراد گرفتار کر لیے۔کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کیمطابق گذشتہ روز تحصیل کہروڑپکا میں حساس اداروں ایلیٹ فورس اور سٹی و صدر کی پولیس نے مل کر بستی پکا اور امیر پور سادات میں سرچ آپریشن کیاآپریشن کے دوران بستی پکا کے علاقے میں21 گھروں کی تلاشی کے دوران 23 افراد کی بائیومیٹر ک تصدیق کی گئی جبکہ چار مشتبہ افراد کو زیر حراست لے کر ایک موٹر سائیکل بھی برامد کرلی دریں اثنا امیر پور سادات میں20 گھروں کی تلاشی کے دوران انیس افراد کو بائیو میٹرک کی تصدیق سے گزارا گیا اور دو مشتبہ افرادزیرحراست اور ایک مشکوک موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -