جھنڈے والی کی 200 گھروں پر مشتمل آبادی پر اسرار بیماری کا شکار

جھنڈے والی کی 200 گھروں پر مشتمل آبادی پر اسرار بیماری کا شکار

  

جتوئی،کلر والی( نامہ نگار) جتوئی کا نواحی علاقہ جھنڈے والی میں دوسو گھر وں کے افراد اس جینر کی پراسرار بیماری میں مبتلا ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر متاثرہ افراد کے گھر پہنچ گئے اور سرکاری علاج کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ڈاکٹر وں کی ٹیم کو سختی سے ٹیسٹ کی ہدایت دی لوگوں کا کہنا (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

ہے کہاس بیماری میں پہلے ہمارے بچے 18سال کی عمر کے ہوتے تو ان کا پاؤ ں ہاتھ اور جسم مفلوج ہونا شروع ہو جاتے تھے اب اس بیماری نے مزید اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ہمارے چھوٹے بچے بھی اب اس بیماری کا شکار ہو کر مفلوج ہو جاتے ہیں ڈپٹی کمشنر سیف انور میں بی اسی سی میںیونیورسٹیوں میں ٹاپ میں آنے والے متاثرہ بچوں کا علاج سرکاری اخراجات کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو ڈی سی مظفر گڑھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کا مکمل سرکاری خرچے پر علاج کرائیں گے میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ بیماری لا علاج ہے اس لیے اس پر موئثر کنٹرول کے لیے متاثرہ فیملیوں کو خاندان سے باہر شادیاں کرنی چاہیں مگر ایسا تاحال ممکن نظر نہیں آتا اور بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور وہ قبل از وقت موت کے منہ میں جا رہے ہیں حکومت وقت متاثرین کو خدمت کارڈ ،محکمہ لائیو سٹاک کی معذور سکیم اور دیگر محکموں کے تعاون سے امداد جاری کریں ۔

بیماری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -