2روز قبل دریائے چناب میں ڈوبنے والے14سالہ لڑکے کی لاش نکال لی گئی

2روز قبل دریائے چناب میں ڈوبنے والے14سالہ لڑکے کی لاش نکال لی گئی

  

ملتان(کرائم رپورٹر)دو روز قبل دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 14سالہ نوید کی لاش نکا ل لی گئی ہے واضح رہے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کہ دو روز قبل شجاعباد کے علاقہ موضع لبیجا میں 14سالہ نوید ولد عبدالرحمان دوستوں کے ہمراہ نہانے گیا،اس دوران ڈوب گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے،اور نوید کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا تاہم اس کی نعش نہ ملی۔جس پر ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن موخر کردیا۔گزشتہ صبح ریسکیوآپریشن دوبارہ شروع کیا گیا اس دوران اس کی لاش مل گئی جسے اس کے والد عبدالرحمان کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -