چھاپے، گرما کی تعطیلات نہ کرنے والے سکولوں کو نوٹس، جرمانے، پولیس کارروائی کا عندیہ

چھاپے، گرما کی تعطیلات نہ کرنے والے سکولوں کو نوٹس، جرمانے، پولیس کارروائی ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے موسم گرما کی تعطیلات 25مئی سے کرنے کے باوجود بیشتر پرائیویٹ سکولز کھلے رہنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اتھارٹی ملتان اعزاز احمد خان جوئیہ نے پہلے تو فون پر سکولز مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ سکولز بند کر دیں ‘ نہ ماننے پر انہوں نے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے چھاپے مارے اورچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزاز احمد خان جوئیہ کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر 6سکولز کو نوٹس جاری کرکے ان سکولز کی انتظامیہ کو آج ایجوکیشن آفس پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ‘ ان سکولز میں بیکن ہاؤس سکول سسٹم نز دبہادر پور چوک بوسن روڈ ‘دی نشاط سکول لودھی کالونی ‘ دی نشاط سکول ایم ڈی اے روڈ ‘دی سٹی سکول 34-Aگلگشت کالونی اور شہوار ماڈل سکول جلیل آباد کالونی شامل ہیں ‘ محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق آج 2بجے مذکورہ سکولز کی انتظامیہ کو طلب کرلیا گیا ہے ‘تسلی بخش وضاحت نہ دینے اور سکولز بند نہ کرنے پر انہیں 4لاکھ روپے سے 20لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ‘ان سکولز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے ‘واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 25مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور سرکاری سکولز میں چھٹیاں ہو گئیں مگر بیشتر پرائیویٹ سکولز اڑ گئے اور ملتان سمیت صوبے بھر کے بیشتر پرائیویٹ سکولز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی طلبا وطالبات کو موسم گرماکی تعطیلات دینے سے انکار کر دیا ہے پرائیویٹ سکولز اس سلسلے میں سمر کیمپ کی آڑ لے رہے ہیں ‘ والدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف اور کمشنر ملتان بلال بٹ سے صورتحال کا نوٹس لیں اور سخت ترین اقدامات کریں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -