شعیب عزیز کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

شعیب عزیز کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پریس سیکرٹری شعیب عزیز کی تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یہ نہ ہونے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پنجاب میں پہلے ہی سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر کا ادارہ موجود ہیں، ان کی موجودگی میں پریس سیکرٹری کی تعیناتی بلاجواز ہے۔

تعیناتی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -