حسین نواز آج متعلقہ دستاویزات کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

حسین نواز آج متعلقہ دستاویزات کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے
حسین نواز آج متعلقہ دستاویزات کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج دوبارہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔

جیو نیوز کے مطابق حسین نواز آج تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے 11بجے پیش ہوں گے اور اس حوالے سے حسین نواز کے وکلا نے کیس کی تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز اپنی کمپنیوں اور پراپرٹیز کا ریکارڈ لائیں گے،جے آئی ٹی نے حسین نواز سے ان کمپنیوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔سپریم کورٹ نے آج نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو بھی ہر حال میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حسین نواز آج پیشی اپنی کمپنیوں اور پراپرٹیز کا ریکارڈ لائیں گے، جس میں مے فئیر فلیٹس، ہل میٹلز لمیٹیڈ کا ریکارڈ شامل ہے اور ان میں عزیزیہ سٹیل ملز وغیرہ کا ریکارڈ بھی شامل ہوگا۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کے ارکان پر اعتراضات کے حواے سے حسین نواز کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے انکار کرنے والے کے پہلے قابل ضمانت اور پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد آج ہر حال میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر کوئی رکن تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ قطری شہزادہ نہ آیا تو اس کا خط کھڑکی سے باہر پھینک دیں گے۔

مزید :

قومی -