وزیر اعظم نوازشریف نے توانائی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا

وزیر اعظم نوازشریف نے توانائی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا
وزیر اعظم نوازشریف نے توانائی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج پھر بلالیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے اور سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کرنے کے بعد کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔گزشتہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ملک بھر میں اضافی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا ۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا موجودہ شیڈول قبول نہیں۔ سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئیے۔ عوام کو واضح ریلیف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

مزید :

قومی -