آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم ، لاہور ڈویژن ،پشاور اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم ، لاہور ڈویژن ،پشاور ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم ، لاہور ڈویژن ،پشاور اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،حید رآباد، میر پور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔

ترجمان غلام مرتضیٰ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،فیصل آباد،بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں07، سیالکوٹ(سٹی06، ائیرپورٹ05)،گجرات06، بہاولنگر05، مری03، جھنگ، ٹوبہ ٹیک، ساہیوال02، جوہرآباد، راولپنڈی01، راولاکوٹ03، کوٹلی میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انہوں ے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت میں53، سبی51، لسبیلا49، پنجگور، پڈعیدن، دادو، جیکب آباد47، دالبندین، نوکنڈی، موہنجوداڑو، حیدرآباد، لاڑکانہ46 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25اور زیادہ سے زیادہ 39، اسلام آباد 21او ر36،کراچی میں 28اور 38،پشاور میں 24اور 43،کوئٹہ میں کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 38،گلگت میں 14اور37جبکہ چترال میں 19اور زیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

گزشتہ روز پنجگور میں ریکارڈ درجہ حرارت47ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے26مئی2010ءمیں 43.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -