برطانوی چڑیا گھر میں شیر کے حملے سے خاتون ملازمہ ہلاک ہو گئی

برطانوی چڑیا گھر میں شیر کے حملے سے خاتون ملازمہ ہلاک ہو گئی
برطانوی چڑیا گھر میں شیر کے حملے سے خاتون ملازمہ ہلاک ہو گئی

  

کیمبرج شائر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی چڑیا گھر”ہیمرٹن زو پارک“ میں شیر نے چڑیا گھرکی ملازمہ کو نوچ ڈالا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن سے تقریباُُ66کلو میٹر دور کیمرج شائر کے علاقے نٹنگڈن کے چڑیا گھر میں شیر نے ملازمہ کو ہلاک کردیا ہے۔

واقعے کے وقت ملازمہ ایک پنجرے میں صفائی کر رہی تھی کہ شیر نے اس پنجرے میں جا کر اس پر حملہ کر دیا ، گمان کیا جا رہا ہے کہ پنجرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا تاہم انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -