مانچسٹر دھماکے میں ملوث مبینہ حملہ آور سلمان عبیدی کی نیلے رنگ کے بیگ کے ساتھ نئی تصویر جاری
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)مانچسٹر دھماکے میں ملوث مبینہ حملہ آور سلمان عبیدی کی برطانوی حکام نے نئی تصویر جاری کردی ہے جس میں وہ ایک نیلے رنگ کے سوٹ کیس کے ساتھ کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلمان عبیدی کی نئی تصویر جاری کرنے کے ساتھ برطانوی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نیلے رنگ کے بیگ سے ہوشیار رہیں اور انسدادی دہشتگردی فورس کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بیگ کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مانچسٹر سٹی میں گلوکارہ آریانا گرینڈے کے میوزیکل کنسرٹ میں خودکش حملے کے نیتجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔