سٹیج اداکارہ فیاخان کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار

سٹیج اداکارہ فیاخان کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار
سٹیج اداکارہ فیاخان کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار

  

لاہو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیج اداکارہ فیا خان کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ابتک نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاﺅن میں مقیم اداکارہ فیاخان کے گھر پر نامعلو م افراد کی فائرنگ سے مکان کے دروازے کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ۔

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

اطلاع ملنے پر پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔اس موقع پر اداکارہ فیاخان کا کہنا تھا کہ انہیں کافی عرصے سے کچھ افراد کی جانب سے اداکاری چھوڑنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور انہی افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ کی ہے۔

مزید :

تفریح -