لاہورہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم امتناع جاری کردیا

لاہورہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم ...
لاہورہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم امتناع جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری روکنے کیلئے ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کی۔

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایئرپورٹ غیر ملکی کمپنی کو دینے سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور حکومت اربوں روپے کی پراپرٹی کروڑوں میں فروخت کرنا چاہتی ہے۔درخواست پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت،سیکرٹری کابینہ اور سول ایوی ایشن سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -