بیٹے سے وعدہ کیا تھا، اسکی شہادت پر نہیں روئی: والدہ سبزار بھٹ

بیٹے سے وعدہ کیا تھا، اسکی شہادت پر نہیں روئی: والدہ سبزار بھٹ
 بیٹے سے وعدہ کیا تھا، اسکی شہادت پر نہیں روئی: والدہ سبزار بھٹ

  

ترال( ویب ڈیسک) بھارتی درندوں نے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار بھٹ سمیت13کشمیریوں کو بھارتی فوج سے 3روز قبل فرضی جھڑپ میں شہید کر دیا گیا۔ ترال میں شہید کمانڈر کے گھر تعزیت کیلئے آنیوالوں کا ہجوم لگا ہے مگر سبزار بھٹ کی والدہ جانا بیگم بہت حوصلے اور صبر کے ساتھ بیٹھی نظر آئیں انکی آنکھوں میں نہ کوئی آنسو تھا نہ چہرے پر غم کا کوئی تاثر، انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کی شہادت پر ہرگز نہیں روئی، میرے بیٹے نے مجھے کہا تھا کہ اسکی شہادت پر نہ روﺅں، میں اپنے شہید بیٹے سے کیا وعدہ نبھا رہی ہوں۔ انہوں نے کشمیر کے اخبار کو بتایا کہ جب سمو گاﺅں میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سبزار اور انکے ساتھیوں کا محاصرہ کر رکھا تھا میں اپنے بیٹے اور دیگر مجاہدین کی حفاظت کیلئے اللہ سے دعائیں مانگ رہی تھی اس وقت میری آنکھوں میں آنسو تھے مجھے یقین نہیں آتا تھا کہ میرا بیٹا بھارتی فوج کے گھیراﺅ میں آگیا ہے مگر جب مساجد سے ترانے گونجنے لگے تو مجھے یقین آ گیا انہوں نے بتایا کہ سبزار احمد بھٹ نے جب حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تو جب بھی میرے پاس آتا مجھ سے کہتا کہ میری شہادت کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ اسکی شہادت قبول کرے۔

مزید خبریں :ہربھجن سنگھ کے بعد یووراج سنگھ بھی آپے سے باہر ہو گئے، میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو زروردار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو بھارتی شائقین آپے سے باہر ہو گئے کیونکہ۔۔۔

مزید :

بین الاقوامی -