کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے، عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے پیش کرنے کی درخواست دیں گے : دانیال عزیز

کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے، عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار ...
کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے، عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے پیش کرنے کی درخواست دیں گے : دانیال عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتے اور اب رینجرز کے ذریعے انہیں گرفتارکر کے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کریں گے ۔”اگر عمران خا ن قصور وار نہیں تو عدالت میں پیش ہوں “۔

جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے بھی کنفرم کیا کہ عمران خان اشتہاری ہے ،کیا یہ اشتہاری نیا پاکستان بنا سکتا ہے ؟عمران خان کے پاس ایسا کونسا جادو ہے کہ دنیا کا ہر ملک انہیں پیسے دے رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب سارا بوجھ جمائما پر ڈال رہے ہیں ، نواز شریف کا پاناما پیپرز میں نام تک نہیں ہے مگر عمران خان ویسے ہی جھوٹ بول رہے ہیں جیسے 35پنکچر کا اور گھوڑا ہسپتال کے حوالے سے بولے تھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -