اداکارہ شیبا کے گھر پر کار سوار افراد کی فائرنگ

اداکارہ شیبا کے گھر پر کار سوار افراد کی فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک )نواب ٹاون میں سٹیج اداکارہ شیبا کے گھر پر کار سوار افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ، اداکارہ نے تھانہ نواب ٹاﺅن میں آصف،افتخار،علی اور دیگر دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔اداکارہ شیبا نے الزام عائد کیا کہ افتخار نامی شخص اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

تفریح -