بھارتی کرکٹر محمد شامی کی انگلش کا راز بھی فاش ہو گیا ،اپنے جذبات کا ا ظہار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی انگلش کا راز بھی فاش ہو گیا ،اپنے جذبات کا ا ظہار ...
بھارتی کرکٹر محمد شامی کی انگلش کا راز بھی فاش ہو گیا ،اپنے جذبات کا ا ظہار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹر محمد شامی بھی انگلش کے کچے نکلے ،چیمپینز ٹرافی سے قبل پریکٹس میچ جیت کر محمد شامی نے اپنے اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے غلط انگلش بول دی ۔قومی ٹیم کے بہترین کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے بھی کچھ عرصہ قبل فرط جذبات میں غلط انگلش بول دی تھی ۔

تفصیل کے مطابق چیمپینز ٹرافی کے لیے انگلینڈ میں موجود ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا جس میں بھارت نے فتح حاصل کر لی ۔کیویز کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی محمد شامی نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اس دوران انہوں نے انتہائی آسان انگلش جملے میں بھی غلطی کردی ۔محمد شامی نے انگلش زبان میں جو کہنے کی کوشش کی اس کا مطلب تو یہ تھا کہ” ایک لمبے عرصے کے بعد 50اوورز کی کرکٹ کھیل کر اچھا محسوس کر رہا ہوں “لیکن بھارتی کھلاڑی نے فرط جذبات میں غلط انگلش بول دی پہلے انہوں نے انگلش لفظ ’because‘ کو ’becouse‘ لکھ دیا اور پھر ’of‘کے بجائے ”off“لکھ دیا ۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان نے بھی غلط انگلش بول کر سب کو حیران کردیا تھا ۔

مزید خبریں :مصباح کی اہلیہ کی ٖٖغلط انگریزی، سوشل میڈیا صارفین نے جینا محال کردیا

مزید :

کھیل -