حسین نواز نے جن ارکان پر تحفظات کا اظہار کیا انہیں از خود جے آئی ٹی سے علیحدہ ہو جا نا چاہیئے:لیگی رہنما آصف کرمانی

حسین نواز نے جن ارکان پر تحفظات کا اظہار کیا انہیں از خود جے آئی ٹی سے علیحدہ ...
حسین نواز نے جن ارکان پر تحفظات کا اظہار کیا انہیں از خود جے آئی ٹی سے علیحدہ ہو جا نا چاہیئے:لیگی رہنما آصف کرمانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئیے اور میری ذاتی رائے ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے جن ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا ہے انہیں از خود ہی علیحدہ ہو جانا چاہئیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ حسین نواز تمام دستاویزات لے آئے ہیں ، نوا ز لیگ پہلے بھی عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا خاندان پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوا اور اب بھی ہو گا ، ہم نے اپنے تحفظات سپریم کورٹ کے سامنے پیش کر دیے ہیں ۔

آصف کرمانی نے کہا کہ ہم پاکستان کے پر امن شہری ہیں اور حسین نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔

مزید :

قومی -