ہربھجن سنگھ کے بعد یووراج سنگھ بھی آپے سے باہر ہو گئے، میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو زروردار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو بھارتی شائقین آپے سے باہر ہو گئے کیونکہ۔۔۔

ہربھجن سنگھ کے بعد یووراج سنگھ بھی آپے سے باہر ہو گئے، میچ کے دوران ساتھی ...
ہربھجن سنگھ کے بعد یووراج سنگھ بھی آپے سے باہر ہو گئے، میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو زروردار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو بھارتی شائقین آپے سے باہر ہو گئے کیونکہ۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹرز میدان میں اوٹ پٹانگ حرکتوں کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں اور بعض اوقات ایسی حرکات بھی کر گزرتے ہیں کہ دیکھنے والا دم بخود رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے والا ہوگا: آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز

آئی پی ایل کے میچ میں ہربھجن سنگھ کا سری سانتھ کو تھپڑ مارنا بھی ایسا ہی ایک واقعہ تھا جس نے دنیائے کرکٹ میں سب کو دنگ کر دیا تھا لیکن اب یووراج سنگھ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی کھلاڑی پارتھیو پٹیل کو بیٹنگ کے دوران تھپڑ مارتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم میں پارتھیو پٹیل یووراج سنگھ کے سینئر ہیں لیکن دونوں کی عمر میں زیادہ فرق نہ ہونے کے باعث دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ یووراج سنگھ اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ شرارتی کھلاڑی ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ مذاق کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تاہم اس ویڈیو میں یووراج سنگھ کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر بالکل بھی محسوس نہیں ہوتا کہ ان کا تھپڑ بھی ”دوستانہ“ ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ معروف گالفر ’ٹائیگر ووڈز ‘ کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتا ر کر نے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا

ذیل میں دی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی بیٹنگ کے دوران اوور ختم ہونے پر وکٹ پر کھڑے ایک دوسرے سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں جس کے اختتام پر وہ پہلے پارتھیو پٹیل کے ہاتھ پر مکا مارتے ہیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہیں تھپڑ بھی جڑ دیتے ہیں جو ان کے ہیلمٹ کی گرل پر لگتا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پارتھیو پٹیل اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتے اور اپنی کریز پر واپس چلے جاتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -