دفتر میں بنیان پہن کر ڈیوٹی دینے پر ایس ایچ او

دفتر میں بنیان پہن کر ڈیوٹی دینے پر ایس ایچ او

  

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے سائٹ اے پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او گل حسن عباسی کو بنیان پہن کر ڈیوٹی دینے پر معطل کرتے ہوئے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے تمام پولیس افسران سے کہا ہے کہ دفتری اوقات میں قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کریں۔ گرمی یا کسی اور بہانے سے وردی کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

کراچی -