آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے ڈیوڈ وارنر کا ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو منظرعام پر آئی تو پاکستانی شائقین بھی دم بخود رہ گئے

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے ڈیوڈ وارنر کا ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ ...
آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے ڈیوڈ وارنر کا ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو منظرعام پر آئی تو پاکستانی شائقین بھی دم بخود رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم میچ بھلے ہی بارش کی نذر ہو گیا ہو مگر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چند اوورز کے کھیل میں ہی اپنے ارادے ظاہر کر دئیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے والا ہوگا: آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز
ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ اننگز کا آغاز کرنے کیلئے میدان میں اترے اور اگر سرفراز احمد محمد عامر کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا انتہائی شاندار کیچ نہ پکڑے تو شائد یہ دونوں بلے باز پاکستان کے خلاف بڑا سکور بنا دیتے۔
محمد عامر اننگز کا پانچواں اوور کروا رہے تھے کہ انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو ایک شارٹ پچ گیند کروائی جنہوں نے اسے پُل کرنے کی کوشش کی تاہم گیند ان کے بلے کے اوپر لگ کر پہلی سلپ اور سرفراز احمد کے درمیان خالی جگہ کی جانب بڑھی۔ سلپ میں کھڑے کھلاڑی کیلئے یہ کیچ اچکنے کا کوئی چانس موجود نہ تھا لیکن سرفراز احمد پوری طرح ہوا میں اچھلے اور بائیں جانب ڈائیو لگاتے ہوئے شاندار کیچ پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ معروف گالفر ’ٹائیگر ووڈز ‘ کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتا ر کر نے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا
جیسے ہی انہوں نے کیچ پکڑا تو سٹیڈیم میں موجود شائقین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا جنہوں نے شور مچا کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔ ڈیوڈ وارنر 9 گیندوں پر 11 رنز بنا کر چلتے بنے تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ میچ بھارش کے باعث صرف 10 اوورز تک ہی کھیلا جا سکا اور اس کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

ویڈیو  دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -