جبری زکوٰة اور فطرہ کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں :سندھ رینجرز کی عوام سے اپیل

جبری زکوٰة اور فطرہ کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں :سندھ رینجرز کی عوام سے اپیل
جبری زکوٰة اور فطرہ کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں :سندھ رینجرز کی عوام سے اپیل

  

کراچی ( صباح نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی کے عوام سے کہا ہے کہ جبری زکوٰة اور فطرہ کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زکوٰةوفطرہ دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں استعمال نہ ہوسکے۔

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ شہری اطمینان کرلیں کہ ان کی زکوٰة و فطرہ مستحق افراد تک پہنچے۔عوام اس بات کا بھی تعین کرلیں کہ کوٰة اور فطرے کی رقم دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے نیٹ ورک چلانے میں تو استعمال نہیں ہورہی یا عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں ، فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ تو نہیں بن رہی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا تنظیم جبراً زکوٰۃ یا فطرہ مانگے تواس کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 یاای میل ایڈریس rangers.madadgar@gmail.com یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پردیں۔

مزید :

کراچی -