چوہدری نثار ہمت کریں،حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالیں:شرجیل میمن کا وزیرداخلہ کو چیلنج

چوہدری نثار ہمت کریں،حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالیں:شرجیل میمن کا ...
چوہدری نثار ہمت کریں،حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالیں:شرجیل میمن کا وزیرداخلہ کو چیلنج

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماشرجیل میمن نے چوہدری وفاقی وزیرداخلہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار ہمت کریں ،حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی بھی ایف آئی آر نہیں تھی پھر بھی میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اب چوہدری نثار ہمت کرکے حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالیں،میاں صاحب نوکری سے نہیں نکالیں گے۔

رہنما پی پی نے مزید کہا کہ ملک پر شریف فیملی کا راج ہے،مخالفین پر مقدمے بنائے جارہے ہیں ۔کیا گارنٹی ہے کہ حسین نواز ملک سے باہر نہیں جائیں گے اس لئے چوہدری نثار حسین نواز کے ضمانتی بنیں اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

مزید :

قومی -