پیپلز پارٹی کی سابق وزیرا فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل

پیپلز پارٹی کی سابق وزیرا فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل
پیپلز پارٹی کی سابق وزیرا فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور و کٹ گرا دی ،پیپلز پارٹی کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کی اور تھریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کے لیے نتھیا گلی پہنچیں جہاں عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

مزید خبریں :مصری طیاروں نے پہلی مرتبہ ایک ایسے بڑے اسلامی ملک پر بم برسا دیئے کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

مزید :

قومی -