چیمپینز ٹرافی 2017ء”سمارٹ ٹورنامنٹ ہے“ ، کھلاڑیوں کے بلوں میں انٹیل کمپنی کی چپ لگائی گئی ہے تاکہ۔۔۔ ٹورنامنٹ کے بارے میں بڑی خبر آ گئی، وہ کام کر دیا گیا جو کرکٹ کی تاریخ میں آج تک نہ ہوا

چیمپینز ٹرافی 2017ء”سمارٹ ٹورنامنٹ ہے“ ، کھلاڑیوں کے بلوں میں انٹیل کمپنی کی ...
چیمپینز ٹرافی 2017ء”سمارٹ ٹورنامنٹ ہے“ ، کھلاڑیوں کے بلوں میں انٹیل کمپنی کی چپ لگائی گئی ہے تاکہ۔۔۔ ٹورنامنٹ کے بارے میں بڑی خبر آ گئی، وہ کام کر دیا گیا جو کرکٹ کی تاریخ میں آج تک نہ ہوا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انٹیل کے درمیان کھیل میں جدت لانے کیلئے معاہدہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے جو آج سے پہلے کسی ٹورنامنٹ میں استعمال نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے ڈیوڈ وارنر کا ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو منظرعام پر آئی تو پاکستانی شائقین بھی دم بخود رہ گئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاہدے کے تحت ٹورنامنٹ میں استعمال ہونے والے بلے مخصوص ٹیکنالوجی چپس سے مزین کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا تجربہ کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چیمپینز ٹرافی 2017ءکو ”سمارٹ کرکٹ ٹورنامنٹ“ بھی کہا جا رہا ہے۔ ایسا کرنے کا مقصد صارفین کیلئے کھیل کو مزید پرلطف بنانے کے علاوہ کوچز اور کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنا کھیل مزید بہتر کر سکیں۔

بلوں میں لگائی گئی ’چپس‘ سے انجینئرز کو بلے بازوں کی نقل و حرکت جانچنے میں مدد ملے گی اور ماہرین ان چپس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کریں گے۔ ٹورنامنٹ کھیلنے والی تمام 8 ٹیموں میں سے ہر ایک کے 3 کھلاڑی چپ سے مزین بلا استعمال کریں گے۔

ہربھجن سنگھ کے بعد یووراج سنگھ بھی آپے سے باہر ہو گئے، میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو زروردار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو بھارتی شائقین آپے سے باہر ہو گئے کیونکہ۔۔۔

چیمپینز ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کرنے والے سٹیڈیمز میں ہاک آئی کیمرہ بھی لگا دئیے گئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ڈرون اور سپائیڈر کیمرہ بھی میچ کی کوریج کیلئے نصب ہوں گے۔ اس کے علاوہ کھیل میں ایک اور جدت بھی پیدا کی گئی ہے جس کے تحت اب 11 کھلاڑیوں کی ٹیم شیٹ کسی کاغذ پر نہیں ہوگی بلکہ کپتان ٹیبلٹ پر انہیں سائن کر کے فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ سٹیڈیم میں آنے والے مداحوں کو ہائی ڈیفی نیشن وائی فائی انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -