نامعلوم افراد کی فائرنگ ،افغان صوبے کے ڈسٹرکٹ گورنر بیٹے سمیت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ ،افغان صوبے کے ڈسٹرکٹ گورنر بیٹے سمیت قتل
نامعلوم افراد کی فائرنگ ،افغان صوبے کے ڈسٹرکٹ گورنر بیٹے سمیت قتل

  

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے پکتیکا میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ گورنر اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے عہدیدار عبدالروف مسعود کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ گورنراجمل خان کو ضلع شکیل آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کے پیچھے کون تھا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے جبکہ کسی گروپ کی جانب سے بھی فوری طور پر واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔افغانستان کا صوبہ پکتیکا دور دراز صوبہ ہے جو پاکستان کی سرحد سے ملحق ہے جہاں طالبان کے علاوہ دیگر جنگجو گروپ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -