پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے 3 مسافر غائب ہوگئے

پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے 3 مسافر غائب ہوگئے
پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے 3 مسافر غائب ہوگئے

  

اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے785 کے 3 مسافر مبینہ طور پر غائب ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق امجد حسین، سارہ انیس اور ریحا ماروا کو پی کے 785 پر بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے تھے .

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

مسافروں کو سیٹ نمبر71 ڈی ای اور ایچ کے 2 سامان ٹیگ بھی جاری کیے گئے تاہم برطانوی بارڈر پولیس نے پاکستانی حکام سے تینوں مسافروں کوروکنے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ برطانوی بارڈر پولیس کی ای میل موصول ہونے کے بعد ان مسافروں کی تلاش شروع کی گئی، جب پاکستانی حکام طیارے میں پہنچے تو  وہ غائب تھے ،ان کے برطانوی پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈ کوڑے دان سے ملے ہیں، تینوں مسافروں کا سامان  آف لوڈ  کرکے پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -