دانیال عزیز کی عمران خان پر تنقید، واک آﺅٹ کے باوجود مراد سعیدجواب دینے ایوان میں آگئے

دانیال عزیز کی عمران خان پر تنقید، واک آﺅٹ کے باوجود مراد سعیدجواب دینے ...
دانیال عزیز کی عمران خان پر تنقید، واک آﺅٹ کے باوجود مراد سعیدجواب دینے ایوان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز ) قومی اسمبلی میں دانیال عزیز کی طر سے عمران خان پر تنقید، تحریک انصاف کے رکن مراد سعید اپوزیشن کے واک آﺅٹ کے باوجود جواب دینے ایوان میں آگئے۔ مراد سعید کے ایوان سے باہر جانے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے بھاگو نہیں چندہ چور کے نعرے لگا دیئے۔ پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ہمارے ایک رکن کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے بنی گالہ میں اس کے گھر اور بنی گالہ کے بازار میں اشتہار بھی لگائے گئے ہیں اگر وہ ایوان میں آئے تو اسلام آباد پولیس کو اطلاع دی جائے۔ پاکستان پہلے ہی دہشتگردی کا شکار ہے اگر مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش ہو کر اپنی ضمانت کرا لے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ایوان کو یہ کالا دھبہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس پر تحریک انصاف کے رکن مراد سعید ایوان میں آئے اور پوائنٹ آف آرڈر پر بولتے ہوئے کہا کہ یہ کیا کہہ رہا تھا ہم پورے پاکستان میں ایک چور کو ڈھونڈ رہے ہیں جس کو عدالت نے کہا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہے عوام انتظار کر رہے ہیں کہ باقی تلاشی سے کیا نکلے گا چند لوگ بجٹ کا پیسہ استعمال کر کے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جاتے ہیں اگر وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے تو آج لوڈ شیڈنگ نہ ہو رہی ہوتی اس پر عابد شیر علی بولنے کیلئے کھڑے ہوئے تو مراد سعید ایوان سے باہر روانہ ہو گئے۔

مزید :

اسلام آباد -