30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے فہیم اشرف کیساتھ میچ کے دوران ’حادثہ‘ پیش آگیا، انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے فہیم اشرف کیساتھ ...
30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے فہیم اشرف کیساتھ میچ کے دوران ’حادثہ‘ پیش آگیا، انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کیخلاف 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلانے والے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف اسی میچ میں باﺅلنگ کراتے ہوئے بری طرح سے گر پڑے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے ڈیوڈ وارنر کا ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو منظرعام پر آئی تو پاکستانی شائقین بھی دم بخود رہ گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ کو دنیا بھر میں کسی بھی ٹی وی چینل نے نہ دکھایا اور اس وجہ سے اس میچ کے دوران پیش آنے والے کئی واقعات اور لمحات شائقین کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

ایک جانب جہاں شائقین فہیم اشرف کی دھواںدار اننگز دیکھنے کے خواہاں ہیں تو دوسری جانب وہ پورے میچ کی جھلکیاں بھی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے تاہم اب اس میچ سے متعلق ایک اور تصویر منظرعام پر آ گئی ہے جو کسی اور کی نہیں بلکہ اس میچ کے ہیرو فہیم اشرف کی ہے۔

شائقین اس تصویر کو دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جب فہیم اشرف باﺅلنگ کروانے کیلئے وکٹ پر پہنچے تو بازو گھماتے وقت ان کا پاﺅں مڑ گیا اور وہ بری طرح گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اگر یہ کام ہو گیا تو دنیا کی کوئی طاقت میچ نہیں کروا سکے گی کیونکہ۔۔۔“ پاک، بھارت ٹاکرے سے متعلق انتہائی تشویشناک رپورٹ منظرعام پر آ گئی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بڑا دھچکا لگ گیا

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف بری طرح گرنے کے باوجود بھی چوٹ لگنے سے محفوظ رہے اور کچھ دیر سانس لینے کے بعد دوبارہ باﺅلنگ کرانے چل دئیے۔ ان کی صحت یابی کی تصدیق اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ وہ ناصرف بعد میں بیٹنگ کیلئے آئے بلکہ تاریخی اننگز بھی کھیلی۔

مزید :

کھیل -