گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ کی نابالغ بچی سے نشہ پلا کر زیادتی، دوستوں کو بھی دعوت گناہ ، بعدازاں معذور شخص سے نکاح کروادیا

گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ کی نابالغ بچی سے نشہ پلا کر زیادتی، دوستوں کو بھی ...
گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ کی نابالغ بچی سے نشہ پلا کر زیادتی، دوستوں کو بھی دعوت گناہ ، بعدازاں معذور شخص سے نکاح کروادیا

  

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)  سوتیلے باپ نے بارہ سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا ،نشہ آور ادویات کھلا کر خو دبھی زیادتی کرتا رہا اور دوست کوبھی دعوت گناہ دے ڈالی ، ظلم کی انتہا سے جی بھر گیا تو سوتیلی بیٹی کو اپاہج آدمی کے ساتھ رقم لے کر زبردستی نکاح کروادیا، تین سال دھکے کھاتی بچی ایک بچے کی ماں بن گئی اور ظالموں کے چنگل سے فرار ہو کر دوبارہ ماں تک جا پہنچی ،دونوں ماں بیٹی انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتی سی پی او آفس جا پہنچی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  تھانہ اروپ کے علاقہ اسحاق دا کوٹ کی رہائشی روبینہ کو ثر نے خاوند سے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی الیاس نامی شخص سے کی مقدر نے یہاں بھی دھوکہ دیا الیاس نکھٹوں کوئی کام کاج نہ کرتا،الٹا روبینہ کو آئے روز ظلم و تشدد کا نشانہ بناتا جس سے تنگ آکر روبینہ نے لوگوں کے گھر برتن صاف کر کے بچوں کا پیٹ پالنا شروع کر دیا، الیاس نے روبینہ کو دھوکے سے علی پور چھٹہ تنویر شاہ کے گھر بلایا اور صلح کیلئے زور دینے لگا، انکار پر دونوں ملزمان نے روبینہ کو اغوا کر کے ضلع گجرات کے علاقہ اندھیر لے گئے اور رات کو روبینہ کی بارہ سالہ لڑکی افضالہ منظور کو بھی اغوا کر کے تنویر شاہ کے گھر لے گئے جہاں تنویر شاہ اور سوتیلے والد الیاس نے چائے میں نشہ آور دوائی ملائی اور بچی کے ساتھ زنا بالجبر کر دیا۔ بچی جب ہوش میں آئی تو حالت غیر تھی  ، مگر ملزمان نے ڈرادھمکا کر درد کی دوائی کھلائی اور اسی طرح کئی روز تک دونوں بچی کے ساتھ ریپ کرتے رہے پھر بچی کو اسلام آباد ایک گھر لے گئے جہاں خود بھی افضالہ کے ساتھ ریپ کرتے اور لوگوں کو بھی سپلائی کیلئے بھیجتے۔

جب دل بھر گیا تو اپاہج کے ہاتھوں فروخت کر دیا جس کا نام بلال اور وہ علی پور چھٹہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پندرہ سالہ معصوم بچی اب ایک بچے کی ماں بن چکی ہے ۔ملزمان کے چنگل سے بچتی ہوئی اپنی والدہ روبینہ کے پاس جا پہنچی دونوں ماں بیٹی انصاف کے حصول کیلئے سی پی او آفس گئیں اور تمام ظلم بیان کیا۔ سی پی او نے انکوائری اور مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ اروپ کو حکم دیا کہ وہ تمام معاملے کی انکوائری کر کے مقدمہ درج کریں ایس ایچ او اروپ اور چوکی انچارج غلام مرتضیٰ گھمن نے کہا کہ بچی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید :

گوجرانوالہ -