سرگودھا: برف فروش کو ”پیری “ راس آگئی کروڑوں کا مالک بن گیا جنات نکالنے کے بہانے لڑکیوں سے زیادتی

سرگودھا: برف فروش کو ”پیری “ راس آگئی کروڑوں کا مالک بن گیا جنات نکالنے کے ...
سرگودھا: برف فروش کو ”پیری “ راس آگئی کروڑوں کا مالک بن گیا جنات نکالنے کے بہانے لڑکیوں سے زیادتی

  

سرگودھا(ویب ڈیسک) تھانہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ چک 51 جنوبی میں چھرے سے دم کرنے والے جعلی پیر کا انکشاف ، جعلی پیر عرصہ دراز سے گردونواح کے لوگوں کو بیوقوف بنا کر لوٹ مار کرنے میں مصروف، ان پڑھ انگوٹھا چھاپ پیر بننے سے پہلے گولہ ، برف اور بیر فروخت کرتا تھا، کئی دفعہ جنات نکالنے کے بہانے لڑکیوں سے زیادتی بھی کرتا رہا، لیکن با اثر ہونے کی وجہ سے دباﺅ ڈال کر صلح کی وجہ سے بچ نکلا، پیری فقیری کی کمائی سے دو پرائیویٹ سکول ، ڈمپر ، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر جائیداد بنالی، اہل علاقہ سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق چک 51 جنوبی میں چھرے پیر کا انکشاف ہوا ہے جس میں پیر فتح محمد عرف پتھو اور اس کے بیٹے ممتاز اور امتیاز اور اس کا داماد عمر حیات عرصہ دراز سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جعلی پیر نے دم کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور ہر آنے والے سے پوچھتا ہے کہ کتنے والا دم یا تعویز کروانا ہے۔ 10 ہزار والا، 20 ہزار والا یا 50 ہزار والا، جعلی پیر نے تعویز گنڈوں کی کمائی سے قیمتی جائیداد بنا رکھی ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر اس کام سے پہلے ریڑھی بنا کر گولہ ، برف اور بیر بیچتا تھا قوم کا مسلم شیخ (مصلی ) ہے اور کئی بار تعویز دھاگے کی آڑ میں جنات نکالنے کے بہانے نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر چکا ہے لیکن غریب لوگوں پر دباﺅ ڈال کر انہیں صلح کرنے پر مجبور کردیتا ہے اور بچ نکلتا ہے جعلی پیر ان پڑھ انگوٹھا چھاپ ہے لیکن د و پرائیویٹ سکول بھی بنا رکھے ہیں جعلی پیر سے مﺅقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو اس کے دونوں بیٹے، داماد اور پیر وکار بد تمیزی پر اتر آئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اور دم کیلئے استعمال کیا جانے والا چھرا بھی ہوا میں لہراتے رہے، کارروائی کرنے کا مطالبہ۔

مزید :

سرگودھا -