عمران خان کا چہرہ کافی حد تک بے نقاب ہو چکا ،وہ خود بھی نا اہل ہو ں گے اور پارٹی پر بھی پابندی لگوائیں گے :حنیف عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا عمران خان کا چہرہ کافی حد تک بے نقاب ہو چکا ہے ،وہ خود بھی نا اہل ہونگے اور پارٹی پر بھی پابندی لگوائیں گے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی باتیں کرنے والے آج گھٹنوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں،عمران خان نے عدالت میں منی ٹریل نہیں دی بلکہ ایفی ڈیویٹ دے کر کہہ رہے ہیں میرا یقین کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کے ٹھیکوں کا فیصلہ بنی گالا یا نتھیا گلی میں ہوتا ہے ،آپ کے پاس کے پی کے کی حکومت ہے ،آپ نے پاکستانیوں کا پیسہ لوٹا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتہار ی ہیں ،عدالت گرفتار کرائے گی ،وہ دہشت گردی عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے ۔
مزید خبریں :جے آئی ٹی کی حسین نواز سے تفتیش کے دوران ایمبولینس بلا لی گئی