نواز لیگ کی تلاشی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے، لوٹ مار کا حساب دینا پڑیگا: شفقت محمود

نواز لیگ کی تلاشی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے، لوٹ مار کا حساب دینا پڑیگا: ...
نواز لیگ کی تلاشی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے، لوٹ مار کا حساب دینا پڑیگا: شفقت محمود

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصا ف کے رہنما شفقت محمود نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر نے پر نواز لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو رہا ہے ”ہم انکے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمران خان کیخلاف درخواست دی “۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی تلاشی سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہی ہے ، تیس سال سے جو لوٹ مار کر رہے ہیں اس کا دینا پڑیگا ۔

شفقت محمود نے کہا کہ جے آئی ٹی میں آپ پر لگے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور تاثر دیا جا رہا ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ۔”اگر آپ جے آئی ٹی کے سامنے نہ جاتے تو توہین عدالت لگتی “۔

انکا کہنا تھاکہ احتساب کا وقت آگیا ہے اور اب حساب دینا پڑیگا ، عمران خان اپنی کرکٹ کی کمائی پاکستان لائے اور جائیداد خریدی تاہم دلائل سے ثابت ہو گیا ہے کہ کس طرح فلیٹ اور بنی گالہ جائیداد خریدی گئی ۔

مزید :

قومی -