”شرم کرو، کیمرے کے سامنے جھوٹ بول رہی ہو۔۔۔“ پرینیتی چوپڑا نے ٹی وی شو میں غربت میں بچپن گزرنے کی بات کی تو ان کے سکول کے دوست میدان میں آ گئے، ایسی ایسی باتیں بتا دیں کہ پوری انڈسٹری میں شرمندہ ہو کر رہ گئیں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں اکشے کمار کیساتھ ایک پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اپنے بچپن کے بارے میں کچھ باتیں بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور بہت زیادہ مشکلات دیکھ رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اگر یہ کام ہو گیا تو دنیا کی کوئی طاقت میچ نہیں کروا سکے گی کیونکہ۔۔۔“ پاک، بھارت ٹاکرے سے متعلق انتہائی تشویشناک رپورٹ منظرعام پر آ گئی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بڑا دھچکا لگ گیا
ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی غریب تھیں کہ سائیکل پر سکول جایا کرتی تھیں کیونکہ ان کے پاس بس یا رکشہ کا کرایہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں سکول جاتے ہوئے کس طرح راستے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اب وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی غربت کے بارے میں جو کہانی بیان کی وہ بھی جھوٹ ہے اور یہ انکشاف کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے سکول کے دوست ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ان کے جھوٹ کا پول کھولا۔
ان کے سکول میں پڑھنے والے ایک طالب علم ”کھنو گپتا“ نے لکھا ”شرم کرو۔۔۔ امیر گھرانے سے آئی ہو اور کیمرے کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔ میرے خیال سے سلیبرٹی بننے کا شائد یہی مطلب ہوتا ہے کہ پیسے اور گاڑی نہ ہونے سے متعلق جھوٹی کہانی بنا لو وغیرہ وغیرہ۔۔۔ میں بھی اسی سکول میں پڑھا ہوں اور وہ کار بھی مجھے یاد ہے جو اس کے والد کے پاس تھی۔ جبکہ اس دور میں سائیکل پر سکول آنا ایک ٹرینڈ تھا اور وہ بھی امیر لوگوں کا، ہر کوئی سائیکل نہیں خرید سکتا تھا۔“
یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد بہت سے دیگر لوگ بھی میدان میں آ گئے تو پرینیتی چوپڑا کے کلاس فیلو تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پرینیتی چوپڑا کے والد چوپڑ آٹو موبائلز کے مالک تھے اور ایک بڑے بنگلہ میں رہتے تھے۔
ایک لڑکی کشش کوشل نے لکھا ”میں نے ایک آرٹیکل پڑھا ہے جس میں وہ بہت فخر سے یہ بتا رہی ہے کہ وہ سکول کی لڑکیوں کی ”ہیڈ“ تھی اور میں یہ دیکھ کر بہت ناراض ہوئی ہوں کہ اس نے نام ہی نہیں بتایا۔ یہ سلیبرٹی ہے اور مجھے اس پر دکھ ہوتا ہے۔ وہ اپنی شہرت کو استعمال کرتے ہوئے ہمارے سکول کو بھی کریڈیٹ دے سکتی تھی۔ لیکن، یہ ویڈیو آنکھیں کھول دینے والی ہے۔ اور یہ اس سے بھی بہت بری ہے جتنا میں نے سوچا تھا۔“
ایک اور لڑکی آیوشی بنسال نے لکھا ”مجھے اب بھی یاد ہے۔۔۔ یہ سکول کی ہیڈ گرل بن کر بہت متکبر تھی۔ اور اب یہ بہت زیادہ جھوٹ بھی بول رہی ہے۔“