بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کی تازہ تصاویرسامنے آگئیں، وہ اپنے آپ کو سمارٹ بنانے کیلئے آج کل کیا کچھ کررہی ہیں؟ جان کر آپ بھی ہمت کو داد دیں گے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے آپ کو سلم سمارٹ رکھنے کیلئے جم جوائن کرلیا ۔
”مڈ ڈے “ کے مطابق اداکارہ آمریتا ارورا نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کے ذریعے کرینہ کپور کی چند تصاویر اور ویڈیوشیئر کی ہیں جن میں دونوں اپنے آپ کو دبلا پتلا رکھنے کیلئے ورزش میں مصروف ہیں ۔
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے آپ کو سلم سمارٹ رکھنے کیلئے سخت جسمانی ورزش کرنے میں مصروف ہیں اور پہلے کی نسبت زیادہ دبلی پتلی نظر آرہی ہیں جبکہ اداکارہ آمریتا ارورا بھی جم میں انکے ساتھ ورزش کررہی ہیں ۔
کرینہ کپور کی ورزش کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر انکی ہمت کو دا د دینے کو دل کر تا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداح بھی انکی اس کاوش کو خوب سرا ہ رہے ہیں جن کا خیال ہے کہ کرینہ کپور اپنی آنے والی فلموں میں زیادہ خوبصورت اور توانا نظر آئیں گی ۔