فلم ’غدر‘ میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا یہ ننھا بچہ اب کیسا نظر آتا ہے اور کیا کرنے جا رہا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

فلم ’غدر‘ میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا یہ ننھا ...
فلم ’غدر‘ میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا یہ ننھا بچہ اب کیسا نظر آتا ہے اور کیا کرنے جا رہا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو سنی دیول کی فلم ”غدر“ کوئی نہیں بھول سکتا جس میں انہوں نے ”تارا سنگھ“ کا کردار ادا کیا جبکہ امیشا پٹیل نے ان کی اہلیہ کا کردار نبھایا۔ اس فلم میں دونوں کے بیٹے کا کردار نبھانے والا چھوٹا بچہ ”اوتکرش شرما“ بھی آپ کو ضرور یاد ہو گا مگر اب وہ کیسا نظر آتا ہے اور کیا کرنے جا رہا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اگر یہ کام ہو گیا تو دنیا کی کوئی طاقت میچ نہیں کروا سکے گی کیونکہ۔۔۔“ پاک، بھارت ٹاکرے سے متعلق انتہائی تشویشناک رپورٹ منظرعام پر آ گئی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بڑا دھچکا لگ گیا

تفصیلات کے مطابق اوتکرش شرما فلم غدر کے ڈائریکٹر انیل شرما کے بیٹے ہیں جن کی اداکاری اور معصومیت نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ خیر۔۔۔! یہ بچہ اب بڑا ہو گیا ہے اور فلم ”جینئیس“ کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ یہ فلم کی انیل شرما کی ڈائریکشن میں بنی ہے جس میں انہوں نے کسی اور اداکار کو شامل کرنے کے بجائے اپنے ہی بیٹے کو اداکاری کروانے کا فیصلہ کیا۔

اپنے بیٹے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”میرے بیٹے نے غدر میں ’جیت‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ وہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے 4 سالہ کورس کیلئے امریکہ چلا گیا تھا اور اب وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے بالکل تیار ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے ڈیوڈ وارنر کا ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو منظرعام پر آئی تو پاکستانی شائقین بھی دم بخود رہ گئے

ذرائع کے مطابق ’جینئیس‘ ایک ایکشن رومانٹک فلم ہے او رواقعی بہت دلچسپ بھی ہو گی۔ بالی ووڈ کے متعدد بڑے ناموں نے اوتکرش کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

تفریح -