غیر ملکی کمپنیاں اب ریکارڈ دینے کی پابند ہوں گی،صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا

غیر ملکی کمپنیاں اب ریکارڈ دینے کی پابند ہوں گی،صدر مملکت کے دستخط کے بعد ...
غیر ملکی کمپنیاں اب ریکارڈ دینے کی پابند ہوں گی،صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر ملکی کمپنیاں اب ریکارڈ دینے کی پابند ہوں گی اور اس حوالے سے صدر مملکت نے کمپنیز ایکٹ 2017 ءکے قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین کے دستخط کے بعد کمپنیز ایکٹ 2017 ءکا قانون نافذ ہوگیا ہے اور اب اس قانون کے تحت غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں باقاعدہ اپنا دفتر کھولنا ہوگا،دفتر کا پتہ بھی بتانا ہوگا ۔

نئے قانون کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا جاسکے گا،کسی انکوائری میں کمپنی کے ڈائریکٹر کو بھی طلب کیا جاسکے گا ۔قانون کے مطابق فراڈ میں ملوث مقامی کمپنیوں کیخلاف ایس ای سی پی کارروائی کرسکے گا اور اب ایس ای سی پی ایف آئی اے،نیب یا پولیس کی محتاج نہیں رہی۔

مزید :

قومی -