پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹیں کتنے عرصے پہلے فروخت ہوئیں اور یہ بلیک میں کتنے کی مل رہی ہیں ؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹیں کتنے عرصے پہلے فروخت ہوئیں اور یہ بلیک میں کتنے کی ...
پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹیں کتنے عرصے پہلے فروخت ہوئیں اور یہ بلیک میں کتنے کی مل رہی ہیں ؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )کئی سالوں سے پاک بھارت میچ صرف آئی سی سی کے ایونٹس میں ہی دیکھنے کو مل رہے ہیں کیونکہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار رکھا ہے ۔بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین ایک لمبے عرصے سے پاک بھارت ٹاکرے سے محروم ہیں ۔جب کبھی آئی سی سی کے ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اس میچ کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں ۔

چیمپینز ٹرافی میں 4جون کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں ،ایسے میں نہ صرف لندن بلکہ پورے یورپ سے شائقین کرکٹ اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور روہ بلیک میں ٹکٹ خریدناچاہتے ہیں ۔بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوز کے مطابق جو ٹکٹ معمول کے مطابق 30سے 40پاﺅنڈ کا ملتا ہے ،وہی ٹکٹ پاک بھارت ٹاکرے کے باعث 250سے 300پاﺅنڈ میں بھی نہیں مل رہا ۔بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹکٹ لینے کی کوشش کی لیکن اب ٹکٹیں نہیں مل رہیں ،جن لوگوں نے 6ماہ پہلے یہ ٹکٹ حاصل کیا تھا انہیں یہ 60پاوئنڈ کا ملا تھا ۔

ویڈ یو دیکھئے

مزید :

کھیل -