”ویرات کی لال چال “ چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکر ے میں سفید گیند استعمال ہو گی لیکن ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن کے دوران لال گیند استعمال کی،اس کی وجہ کیا ہے اورمحمد عامر کو ناکام بنانے کی کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے آپ بھی جانئے

”ویرات کی لال چال “ چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکر ے میں سفید گیند استعمال ...
”ویرات کی لال چال “ چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکر ے میں سفید گیند استعمال ہو گی لیکن ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن کے دوران لال گیند استعمال کی،اس کی وجہ کیا ہے اورمحمد عامر کو ناکام بنانے کی کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے آپ بھی جانئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیمیں بھر پور تیاری کر رہی ہیں ،سرفراز الیون اور کوہلی الیون پریکٹس سیشن میں زیادہ سے زیادہ وقت گراﺅنڈ کو دے رہے ہیں تاکہ بڑے سٹیج پر دھماکے دار پرفارمنس دی جا ئے ۔ایک طرف پاکستان کے لیے بھارت کی بڑی بیٹنگ لائن درد سر ہے تو دوسری جانب بھارت پر بھی پاکستان کی باﺅلنگ لائن کا دبدبا موجود ہے ۔ویسے تو پاکستان کے تمام باﺅلرز بھارت کے لیے مشکل کھڑی کر سکتے ہیں تاہم اس وقت محمد عامر کوہلی الیون کے لیے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقوں سے پریکٹس کی جا رہی ہے ۔4جون کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران سفید گیند استعمال کی جائے گی لیکن اس وقت بھارتی بلے باز پریکٹس سیشن کے دوران لال گیند سے کھیل رہے ہیں ۔بھارتی کھلاڑی ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیو نکہ لال گیند سفید گیند کی نسبت زیادہ سخت ہوتی ہے اور لا ل گیند سوئنگ بھی زیادہ ہوتی ہے ۔بھارتی بلے باز محمد عامر کی سوئنگ باولنگ کوبہتر انداز میں کھیلنے کے لیے

کے لیے لال گیند سے پریکٹس کر رہے ہیں ۔

ویڈ یو دیکھئے

مزید :

کھیل -