حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں اورجے آئی ٹی کے عمل میں شریک ہیں:خاندانی ذرائع

حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں اورجے آئی ٹی کے عمل میں شریک ہیں:خاندانی ذرائع
حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں اورجے آئی ٹی کے عمل میں شریک ہیں:خاندانی ذرائع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے صاحبزادے کی طبیعت خرابی کے حوالے سے ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں اور جے آئی ٹی کے عمل میں شریک ہیں۔

’لوگ سمجھتے ہیں میری عمر40 سال ہے لیکن دراصل میں 70 برس کی ہوں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلے 28 برس کے دوران میں نے یہ چیز ایک دفعہ بھی نہ کھائی‘ 70 سالہ خاتون نے جوانی کا راز بتادیا، پاکستانیوں کی پسندیدہ چیز کھانے سے منع کردیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حسین نواز کے خاندانی ذرائع نے کہا طبیعت خرابی کی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے جے آئی ٹی میں بھرپور انداز میں اپنے موقف کا دفاع کررہے ہیں اور اطلاع ہے کہ نیشنل بنک کے صدر سعید احمد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جن کے لئے ایمبولینس بلوائی گئی تھی۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل سماءنے دعویٰ کیاتھا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران حسین نواز کا شوگر لیول کم ہوگیاتھا اور انہیں طبی امداد دی گئی تھی۔

مزید :

قومی -