مخالفین نے پاناما کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا ،شریف خاندان پر لگنے والے الزامات مسترد ہونے چاہئیں:دانیال عزیز

مخالفین نے پاناما کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا ،شریف خاندان پر لگنے والے ...
مخالفین نے پاناما کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا ،شریف خاندان پر لگنے والے الزامات مسترد ہونے چاہئیں:دانیال عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ نے دانیال عزیز نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین نے پانامہ پیپرز کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا،شریف خاندان پر لگنے والے تمام الزامات مسترد ہونے چاہئیں۔

ملتان، وہاڑی روڈ پر آئل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، پولیس نے ارد گرد کی عمارتوں کو خالی کروا لیا

تفصیلات کے مطابق مسلم ن کے رہنما دانیال عزیز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سیاسی بونوں کی جانب سے سارا سال پانامہ پیپر ز کے ذریعے حیلے بہانے بنا کر سیڑھی چڑھنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن مخالفین کامیاب نہیں ہوسکے اور ان کو منہ کی کھانی پڑی ،یہی نہیں تحریک انصاف نے سول نافرنامی اور بجلی کے جمع نہ کرانے کی مہم چلائی ،حتٰی کہ عمران خان نے لاک ڈاون کے ذریعے صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلی بار وزیراعظم نہیں بن رہے اورانہوں نے اس کیلئے بہت جدو جہد کی ہے جبکہ ان کے بیٹوں کا کاروبارباہرہونے کے باوجود جواب مانگاجارہاہے،ہم چاہتے ہیں شریف فیملی پر جتنے الزامات لگے انہیں مسترد ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -