’آنے والے دنوں میں یہ کمپنی دنیا پر چھا جائے گی‘ سٹیو جابز کے ساتھ ایپل کمپنی کی بنیاد رکھنے والے شخص نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی، یہ کونسی کمپنی ہے اور کیا چیز بناتی ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے شریک بانی سٹیو ووزنیاک نے اپنے تجربے اور مشاہدے کی بناءپر پیش گوئی کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ مستقبل میں کون سی کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا پر حکمرانی کرے گی، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کمپنی ایپل نہیں ہے ۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ووزنیا ک کا کہناتھا کہ ٹیسلا (Tesla) وہ کمپنی ہے جو مستقبل میں ٹیکنالوجی کے میدان میں کوئی عجوبہ دکھا سکتی ہے کیونکہ یہ کمپنی پر خطر شعبوں میں اچھوتے تجربات کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔ بلوم برگ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں سب سے بڑا کرشمہ نظر آرہی ہیں لیکن آنے والے دنوں میں یہ ٹیکنالوجی بھی حیرت انگیز پر تبدیل ہو جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا ” ٹرانسپورٹ ہم انسانوں کیلئے بہت اہم ہے۔ وہ کمپنیاں جو زمین کے نیچے سرنگیں بنا کر اور زمین کے اوپر ہائپر لوپ بنا کر ہوائی جہازوں کے بغیر ہی ٹرانسپورٹ کو انتہائی تیز رفتار کرنے پر کام کر رہی ہیں وہی مستقبل میں سب سے آگے ہو ں گی۔ میں تو ٹیسلا پر شر ط لگاﺅں گا، جس نے نئی قسم کی خودکار، الیکٹرک کار ٹیکنالوجی متعارف کروائی اور اس شعبے میں مزید حیرت انگیز چیزیں بھی متعارف کروانے والے ہیں ۔“ یاد رہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلان مسک امریکی شہر لاس اینجلس کے نیچے ٹرانسپورٹ کیلئے ایک سرنگ کھودنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے تنقید کے باوجود اپنے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ” اڑنے والی کاروں کی بجائے سرنگوں میں چلنے میں والی کاریں زیادہ محفوظ ہوں گی۔ یہ سرنگیں موسم کے رد بدل سے متاثر نہیں ہونگی ، یہ ہماری نظروں سے بھی اوجھل ہونگی اور ان کی وجہ سے کوئی اڑتی ہوئی چیز ہمارے سر پر گرنے کا خدشہ بھی نہیں ہو گا۔“