کرپشن اور جاسوسی کا الزام ،افغان وزرات داخلہ کے 37اہلکار گرفتار

کرپشن اور جاسوسی کا الزام ،افغان وزرات داخلہ کے 37اہلکار گرفتار
کرپشن اور جاسوسی کا الزام ،افغان وزرات داخلہ کے 37اہلکار گرفتار

  

کابل(صباح نیوز)افغان وزارت داخلہ کے37 اہلکار وں کو کرپشن اور جاسوسی جیسے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں ۔

روزے کی حالت میں 6گھنٹے تک سوالات کے جواب دئیے، کسی کا رویہ ٹھیک نہیں ہوگا تو وہ امید نہ رکھیں کہ عدالت نہیں جاﺅں گا: حسین نواز

افغان خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں جبکہ گرفتار کئے جانیوالوں پر رشوت لینے ،جاسوسی،اسلحہ اور سیکیورٹی کیمروں کی فروخت کے علاوہ قتل کے الزامات بھی ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ان تمام اہلکاروں کے کیسز کارروائی کے لئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف باضابطہ کاروائی کی جا ئے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -