کرکٹ گراﺅنڈ میں نئے پویلین کی تعمیر، مزدوروں نے کھدائی شروع کی تو زمین سے 1600 سال پرانی ایسی چیز نکل آئی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کھلی رہ گئیں

کرکٹ گراﺅنڈ میں نئے پویلین کی تعمیر، مزدوروں نے کھدائی شروع کی تو زمین سے 1600 ...
کرکٹ گراﺅنڈ میں نئے پویلین کی تعمیر، مزدوروں نے کھدائی شروع کی تو زمین سے 1600 سال پرانی ایسی چیز نکل آئی کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کھلی رہ گئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک سٹیڈیم میں نئی پویلین تعمیر کرنے کے لیے کھدائی کا کام شروع کیا گیا تو نیچے سے صدیوں پرانی ایسی چیز نکل آئی کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس سٹیڈیم کے نیچے ایک قدیم ترین عمارت موجود تھی جس کا تعلق قدیم رومی سلطنت سے تھا۔ برطانیہ کے علاقے سٹین وکس کمبریا میں دریافت ہونے والی یہ عمارت دراصل ایک فوجی حمام تھا جو رومی فوج کی اشرافیہ استعمال کرتی تھی۔ یہ حمام ایک ہزار افراد کے زیراستعمال رہا۔ تھکادینے والے دن کے بعد وہ لوگ یہاں آ کر نہاتے تھے۔

وہ آدمی جو سالوں سے روزانہ صبح اُٹھ کر ہزاروں فٹ لمبے ایک ہی پہاڑ پر چڑھ جاتا ہے، ایسا کیوں کرتا ہے؟ اس کی کہانی جان کر آپ سانس لینا بھول جائیں گے

رپورٹ کے مطابق یہاں سے ان فوجیوں کے ہتھیار، برتن اور سکے وغیرہ بھی دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین اس دریافت کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حمام 1600سال قدیم ہے۔یہاں سے دریافت ہونے والے ہتھیاروں، سکوں اور دیگر چیزوں کے ذریعے ہمیں ماضی میں جھانکنے کا بہترین موقع مل گیا ہے۔ یہاں سے ایک ریتلا پتھر بھی ملا ہے جس پر رومی شہنشاہ لوشس سیپٹیمس سیورس کی بیوی جولیا ڈومنا کی تعریف میں کلمات درج ہیں۔ پتھر پر یہ تحریر لوشس کی موت کے تین سال بعد لکھی گئی۔ اس وقت جولیا کا بیٹا کیراکیلا بادشاہ بن چکا تھا۔

مزید :

برطانیہ -