سٹاک ایکسچینج میں 686 پوائنٹس کی کمی ، 100 انڈیکس 51 ہزار 453 پوائنٹس پر آگیا

سٹاک ایکسچینج میں 686 پوائنٹس کی کمی ، 100 انڈیکس 51 ہزار 453 پوائنٹس پر آگیا
سٹاک ایکسچینج میں 686 پوائنٹس کی کمی ، 100 انڈیکس 51 ہزار 453 پوائنٹس پر آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 686 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 51 ہزار 453 پوائنٹس پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں روٹین سے ہٹ کر دوپہر سوا دو بجے تک کاروبار ہوا جس دوران انڈیکس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کم از کم 51 ہزار 278 اور زیادہ سے زیادہ 52 ہزار 476 پوائنٹس تک گیا تاہم کاروبار کے اختتام تک 686 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 51 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث 100 انڈیکس میں 8 کروڑ 64 لاکھ 42 ہزار 770 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 12 ارب 69 کروڑ 77 لاکھ 76 ہزار 358 روپے رہی ۔

مزید :

بزنس -