احترام رمضان ، ملک بھر میں پھانسی کی سزا عید الفطر تک ملتوی کر دی گئی

احترام رمضان ، ملک بھر میں پھانسی کی سزا عید الفطر تک ملتوی کر دی گئی
احترام رمضان ، ملک بھر میں پھانسی کی سزا عید الفطر تک ملتوی کر دی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے باعث ملک بھر میں پھانسی کی سزاء عید الفطر تک ملتوی کردی گئی ،پھانسی کی سزا عارضی طور پر ایک مہینے کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے  رمضان المبارک کے احترام کے باعث پھانسی کی سزا  ملک بھر میں ایک مہینے کے لئے ملتوی کی گئی ہے ،اس ضمن میں وفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ اور چاروں صوبوں کےمحکمہ جیل خانہ جات کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے بعد صوبے کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو ڈیتھ سنٹر ز سے بھی واپس بیرکوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ملک کے مختلف حصوں  میں قید  بعض قیدیوں کے  ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔

مزید :

قومی -