پاکستان کا وہ شہر جس کے تمام شہری برطانوی ہیئر سٹائل رکھتے ہیں، یہ کونسا شہر ہے اور یہ فیشن کیسے اتنامقبول ہوگیا؟ آپ بھی جانئے انتہائی دلچسپ رپورٹ

پاکستان کا وہ شہر جس کے تمام شہری برطانوی ہیئر سٹائل رکھتے ہیں، یہ کونسا شہر ...
پاکستان کا وہ شہر جس کے تمام شہری برطانوی ہیئر سٹائل رکھتے ہیں، یہ کونسا شہر ہے اور یہ فیشن کیسے اتنامقبول ہوگیا؟ آپ بھی جانئے انتہائی دلچسپ رپورٹ

  

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرملکی برانڈز کی مصنوعات تو پاکستان میں پسند کی ہی جاتی ہیں لیکن ہمارا ایک ایسا شہر بھی ہے جہاں برطانوی ہیئرسٹائل اس قدر پسند کیا جاتا ہے کہ اس شہر کے تقریباً ہر باسی نے اسی طرح بال کٹوارکھے ہوتے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق یہ شہر میر پور، آزاد کشمیر ہے۔ میرپور کے اس قدر لوگ انگلینڈ میں مقیم ہیں کہ اسے چھوٹا انگلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ اب صرف اپنے بچوں کی شادیاں کرنے کے لیے پاکستان آتے ہیں یا پھر یہاں اپنی آبائی زمین پر عالیشان گھر تعمیر کرنے۔

سائنسدانوں نے 5 ہزار سال پرانے پاکستانی شہر موہنجوداڑو کو دوبارہ دفن کرنے کا فیصلہ کرلیا، وجہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے سکندر کرمانی پاکستان آئے تو اسلام آباد میں ان کے ہوٹل کے ایک سکیورٹی گارڈ نے ایک روز ان سے پوچھ لیا کہ ”تم میر پور سے ہو؟“ کرمانی نے نفی میں جواب دیا تو سکیورٹی گارڈ نے ان کے سر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر میرپوری اسی طرح کے بال کٹواتا ہے، اس لیے مجھے غلط فہمی ہوئی۔“ کرمانی نے اس وقت جس سٹائل میں بال ترشوا رکھے تھے اس کا نام ”سکن فیڈ“ (Skin Fade)تھا۔ اس سٹائل میں نیچے سے بال بہت زیادہ چھوٹے کر دیئے جاتے ہیں اور جوں جوں اوپر جاتے ہیں بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ چوٹی پر آ کر بال معمول کے مطابق لمبے ہوتے ہیں۔کرمانی جب میرپور کی سیر کو پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر واقعی دنگ رہ گئے کہ 40سال سے کم عمر کے ہر دوسرے نوجوان نے اپنے بال سکن فیڈ سٹائل میں ترشوا رکھے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -