پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا:ترجمان افغان کرکٹ بورڈ

پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا:ترجمان افغان کرکٹ بورڈ
پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا:ترجمان افغان کرکٹ بورڈ

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوتک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کا اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، باہمی میچز کھیلنے کا کوئی بھی معاہدہ ہوا تو اس میں سب سے پہلے افغان عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

احترام رمضان ، ملک بھر میں پھانسی کی سزا عید الفطر تک ملتوی کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہبھی تک افغانستان میں سوشل میڈیا پر نو کرکٹ ود پاکستان کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچز کھیلنے کے اعلان پر افغان بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر باہمی میچز کھیلنے کا کوئی بھی معاہدہ ہوا تو اس میں سب سے پہلے افغان عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے گذشتہ ہفتے لاہور میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی جس میں افغانستان کو آئی سی سی کا فل ممبر بنانے کیلیے حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی، اس کے علاوہ جولائی یا اگست میں 2 دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کااعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -