جے آئی ٹی کے لیٹر لیک کر شریف خاندان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے: مریم اورنگزیب

جے آئی ٹی کے لیٹر لیک کر شریف خاندان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ...
جے آئی ٹی کے لیٹر لیک کر شریف خاندان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے: مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے لیٹر لیک کا شریف خاندان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں ایمبولینس جانے کی خبریں چلوا کر میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ حسین نواز یا صدر نیشنل بینک سعید احمد کی طبعیت خراب ہوگئی ہے۔اس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی حسین نواز یا سعید احمد دونوں سوالات کے جواب نہیں دے رہے۔

روزے کی حالت میں 6گھنٹے تک سوالات کے جواب دئیے، کسی کا رویہ ٹھیک نہیں ہوگا تو وہ امید نہ رکھیں کہ عدالت نہیں جاﺅں گا: حسین نواز

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کچھ مانگا، شریف فیملی نے فراہم کیا، عمران خان نے وزیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگائے، وزیر اعظم نے قانونی حق کے باوجود کوئی استثنیٰ نہیں لیا۔ عمران خان وزیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور خود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے، فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو بار بار بلایا گیا، ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ نے بلایا، عمران خان پیش نہیں ہوئے، آج عدالتوں میں تین آوازیں لگیں مگر عمران خان پیش نہ ہوئے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ کیوں جواب دوں یہ پبلک کا پیسا نہیں ہے، نوازشریف سے تین نسلوں کا حساب لینے والے کا یہ طرز عمل ہے۔ غلط الزام لگایاگیاکہ حسین نوازکاجواب مستردکردیاگیا، طارق شفیع کو اتنادھمکایاگیاکہ وہ کمرہ چھوڑکرچلے گئے تھے۔

مزید :

قومی -